بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے طیاروں کے گرائے جانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اپنی حکومت سےجواب مانگ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایکس سے جاری بیان میں راہول گاندھی نے سوال کیا ہے کہ مودی جی،اب توسچ بتا دیں،5 جہازوں کے گرنے کی حقیقت کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام 5 طیارے گرنے کے بارے میں سچ جاننا چاہتے ہیں۔
راہول گاندھی نے ٹرمپ کی ویڈیو بھی شیئر کر دی جس میں ٹرمپ نے کہا تھا 5 جہاز گرے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن سینیٹرزکے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےاعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے دوران 5 جنگی طیارے مارگرائے گئے تھے۔
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں حالات انتہائی خراب تھے اور دونوں ایٹمی ریاستیں ایک خطرناک تصادم کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ذاتی طورپرسفارتی مداخلت کرتے ہوئے جنگ رکوا کردنیا کو ایٹمی تباہی سے بچایا اور مجھے فخر ہے کہ میں نے دنیا بھر میں کئی جنگیں روکنے میں کردارادا کیا۔
یہ بیان بھارتی مؤقف پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے جبکہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پرتصدیق ہو گئی۔
