واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کواہم قانونی کامیابی دیتے ہوئے وفاقی محکمہ تعلیم ختم کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق محکمہ کے 1400 سے زائد برطرف ملازمین کی بحالی کا فیصلہ بھی کالعدم قراردے دیا گیا ہے۔
امریکی صدر کی روس پر سخت ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی
عدالت کے مطابق فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم کی اہم ذمہ داریاں دیگر وفاقی اداروں اور ریاستی حکومتوں کو منتقل کی جائیں گی،تعلیمی پالیسیوں کا اختیاراب ریاستوں کو حاصل ہوگا، جس سے وفاقی اختیارات میں مزید کمی اور ریاستی خودمختاری میں اضافہ ممکن ہوگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ امریکی سیاسی نظام میں اختیارات کی نئی تقسیم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، ٹرمپ نے اس فیصلے کو “تاریخی فتح” قراردیا ہے۔
