لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اجلاس میں نہ بلائے جانے پر برہمی کا اظہار کر دیا۔
پی ٹی آئی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرام راجہ کی جانب سے اجلاس میں نہ بلائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلے دو دن سے بہت مصروف تھی۔ ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی عمل نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، ایاز صادق
عالیہ حمزہ نے سوشل میڈیا پر پارٹی کارکنان کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔ فوکس اور نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی نعرہ صرف ایک ہی ہے۔
واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں۔
