پنجاب حکومت نے ماحول کی حفاظت اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے موٹر سائیکلوں کے لیے فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت موٹرسائیکل کومخصوص ٹیسٹنگ کے بعد ایک سال کے لیے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔
پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح
یہ اقدام فضائی آلودگی کوکم کرنے اورٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے، فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر موٹر سائیکل کا سڑکوں پرچلانا ممنوع ہوگا اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی فٹنس کا باقاعدہ جائزہ کرائیں تاکہ سڑکوں پر محفوظ اور ماحول دوست سفر ممکن بنایا جا سکے۔
