پاکستان کی جونئیر ہاکی ٹیم انڈر ایٹین ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرادیا۔
پاکستان نے پہلے کواٹر میں دو صفر کی برتری حاصل تھی جس کے بعد دوسرے کواٹر میں ملائشیاء نے پاکستان کی برتری ختم کردی۔
تیسرے کواٹر میں ملائشیاء نے ایک اور گول کرکے اسکور کو تین دو تک پہنچا دیا لیکن قومی جونئیر کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری کواٹر میں میچ تین تین سے برابر کردیا۔
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
شوٹ آوٹ میں پاکستان کی جانب سے چار گول اسکور کیے گئے جبکہ ملائشیا کی ٹیم تین گول ہی کرسکی ۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا۔
