اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ 130 دن کے طویل تعطل کے بعد غزہ میں پہلی بارمحدود مقدار میں ایندھن پہنچایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک ٹیم نے غزہ میں 75 ہزارلیٹر ایندھن کی ترسیل ممکن بنائی ہے، تاہم یہ مقدار صرف ایک دن کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی ناکافی ہے۔
امریکا کے پاس دباؤ کے حقیقی لیور موجود ہیں جو زمین پر فرق پیدا کر سکتے ہیں، حماس رہنما
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر فوری طورپربڑی مقدارمیں ایندھن نہ پہنچایا گیا توعلاقے میں جاری امدادی سرگرمیاں مکمل طورپربند ہوسکتی ہیں، اسپتال، واٹر پمپنگ سسٹمزاورانسانی امداد کے مراکزایندھن کی شدید قلت سے متاثر ہورہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے عالمی برادری اورمتعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بحران کی شدت کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
جاری تنازعے کے باعث بنیادی سہولیات بری طرح متاثر ہو چکی ہیں اورلاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
