آپریشن سندور کی ناکامی کی ذمہ داری ایکدوسرے پر ڈالنے کی کوشش ، بھارتی حکومت اور فوج آمنے سامنے

بھارتی فوج

 بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے آ گئیں ، آپریشن سندور کی ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کرنے لگیں۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا  FICCI ٹیکنیکل فورم  پر خطاب کھلے الفاظ میں اپنی شکایات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش ہے۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے مطابق حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی۔ اس مالی بحران کی وجہ سے بھارتی فوج کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

آپریشن سندور میں ہلاک فوجیوں کو اعزازات ، شکست خوردہ بھارت بے بسی کی تصویر بن گیا

جنرل راہول سنگھ نے واضح کہا کہ فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے ہیں۔ موجودہ بحران میں جو سیاسی غلطیاں کی گئیں، ان کا شفاف احتساب ہونا ضروری ہے۔

راہول سنگھ کے خطاب نے بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان عدم اعتماد کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی فوج اور سیاسی قیادت میں اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔

بھارت کے فوجی حلقے کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ناکامی کا بوجھ صرف فوج پر نہ ڈالا جائے، جبکہ حکومت فوج کی تیاریوں پر سوال اٹھا رہی ہے ، بھارتی حکومت مسلسل یہ جھوٹا دعویٰ کرتی رہی کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان نے جنگ میں نقصان پہنچایا،بھارتی فوج نے ایک بار پھر اعتراف کرلیا

بھارتی فضائیہ کے سربراہ اور اب ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات نے حقیقت واضح کر دی ہے کہ بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی فوج کے افسران تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستان کے پریسیژن اسٹرائیکس (Precision Strikes) نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔

ہندوستانی فوج کے اندر مایوسی بڑھ رہی ہے، بھارتی افسران کھلے عام شکوے کر رہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے پروپیگنڈے کے پیچھے چھپ رہی ہے۔

ہندوستانی فوج کہہ رہی ہے کہ وسائل نہیں دیئے گئے، ہم اکیلے ذمہ دار نہیں جبکہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور ایک کامیاب آپریشن تھا ، دوسری جانب بھارتی  قوم سوال کر رہی ہے کامیاب آپریشن تھا تو فوجی قیادت وضاحتیں کیوں دے رہی ہے؟۔

اختلافات کے باعث بھارت کی امریکا سے معاہدے کی امیدیں دم توڑ گئیں

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ انڈین فوج کی شکست کی ذمہ داری کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔ وسائل کی کمی، فیصلوں میں تاخیر، اور کرپشن فوج کی ناکامی کی بنیادی وجوہات بنیں۔ جنرل راہول سنگھ کا بیان بھارتی سیاسی و عسکری سسٹم کی اندرونی کمزوریوں کو بے نقاب کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں