بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کو اگلے سال تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 17 اگست سے ڈھاکا میں شروع ہونا تھی تاہم سیریز اب 2026 میں کھیلی جائے گی۔
عدالت کا کرکٹر شامی کو سابق بیوی اور بیٹی کے اخراجات دینے کا حکم
بنگلہ دیش اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ دونوں ٹیموں مشاورت اور دونوں عالمی کرکٹ مصروفیات اور شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ ستمبر 2026 میں بھارت کے دورے کے لیے پرامید ہیں، جبکہ میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ دورہ بنگلہ دیش میں 2026 کے اوائل میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد ہو گا۔