ایک 8 سالہ پاکستانی نژاد بچے نے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے “ناسا” (NASA) کی غلطی پکڑ لی اور معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر وائرل ہو گیا۔
اس کم عمر بچے نے ناسا کی ایک سرکاری پوسٹ میں ہجے (Spelling) کی ایک باریک غلطی پکڑ لی، جس پر ناسا نے بھی کھلے دل سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بچے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Oops! Thanks for pointing it out to us. We’re on our way to retrieve that missing letter. 🧑🚀
— NASA (@NASA) May 18, 2026
ناسا کی ویب سائٹ پر موجود ایک پوسٹ میں “Explore Jupiter” (مشتری کی مہم جوئی) لکھا جانا تھا، لیکن وہاں غلطی سے “Expor Jupiter” درج ہو گیا تھا، یعنی لفظ ‘Explore’ میں سے حرف ‘l’ غائب تھا۔
بچے کے والد مسرت علی نے ایکس پر خوشگوار انداز میں ناسا کو اس غلطی سے آگاہ کیا اور اسے مذاقاً ایک ’اہم مشن اپڈیٹ‘ قرار دیا۔ ناسا نے بھی اس ٹوئٹ کا نہایت اچھے موڈ میں جواب دیا اور لکھا، “نشاندہی کا شکریہ، ہم فوراً اس گمشدہ حرف کو درست کر رہے ہیں۔”
haha… guys thank you for such a wholesome response, my son will be ecstatic to read it since he’s already obsessed with rocket launches and aspires to become an “upside-down astronaut”.
And I can only imagine what’s he gonna tell his entire class about this 🙂 https://t.co/H9IzPo4AK1
— musarat (@musaratali) May 19, 2026
بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا خلا، راکٹس اور خلائی مشنز میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مستقبل میں خلاباز (Astronaut) بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کے اس دوستانہ جواب سے ان کا بیٹا بے حد خوش ہوگا اور وہ اس واقعے کو اسکول جا کر اپنی کلاس میں بڑے فخر سے بیان کرے گا۔
یہ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے بچے کی تیز نظر کی تعریف کی اور تبصرہ کیا کہ آج یہ بچہ ناسا کی غلطی درست کر رہا ہے، کل کو شاید مریخ پر بڑی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوگا۔
