وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ایک اور ملاقات کی ۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ سے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔
پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے ، عباس عراقچی
دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی آج بھی تہران میں ہی قیام کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ معاہدے کیلئے دونوں ممالک مجوزہ دستاویزات کا کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
