بھارتی شہر ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ سپیکر سے اذان دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کی noise pollution سے متعلق ہدایت جاری کرنے کے بعد پولیس نے شہر بھر میں تمام مساجد کے لاؤڈ سپیکر پر پابندی لگا دی۔
ممبئی کے مسلمان شہری پابندی کے پیش نظر اب لاؤڈ سپیکر سے اذان سننے سے قاصر ہیں اور ڈیجیٹل اذان ایپ کے ذریعے متبادل تلاش کررہے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 30 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک
ممبئی پولیس کمشنر کے مطابق پولیس افسران نے تمام مذہبی مقامات سے اسپیکرسسٹم کو ہٹایا ہے، تاکہ شہر کو شور سے پاک بنایا جائے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے کسی ایک کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ممبئی ہائیکورٹ میں 5 مسلم مذہبی اداروں نے درخواست دائر کرکے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کے طریقے کو چیلنج کیا ہے۔