روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Dollar

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ اور 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ اور کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں