لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، طلال چودھری

طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ 

آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ اسلام آباد میں 37 فیصد جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے، جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، اسلام آباد پولیس فرض شناسی سے جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں کچھ واقعات تشویش کا باعث بنے، 17سالہ بچی کے قتل کے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتارکیا گیا، اسلام آباد میں میڈیا کو انٹروی سردار فہیم قتل اسلام آباد پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس تھا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ جائے وقوعہ کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہوتی ہے، سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے پولیس کی 11 ٹیموں نے حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ سردار فہیم کے قتل میں 57 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، پولیس کو کمرے سے سردار فہیم کی لاش ملی تھی، سردار فہیم کے گھر ڈکیتی کرنے والوں کو پکڑ لیا ہے، کیس کی تفتیش میں تمام پہلوؤں کومدنظر رکھا گیا۔

علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ملزم کو گوجرانوالہ اورچنیوٹ سے گرفتارکیا، پولیس نے یہ کیس 6 روزمیں حل کیا۔


متعلقہ خبریں