امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کیوں کہتے ہیں کہ انہوں نے اسرائیل کیخلا ف جنگ جیتی، ایسا نہیں ہوا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر جنگ کے دوران کہاں موجود تھے، اسرائیلی اور امریکی افواج کو ایرانی سپریم لیڈر کو ٹارگٹ نہیں کرنے دیا۔
امریکی صدر کی ایک بار پھر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی تعریف
انہوں نے کہا کہ جنگ کےآخر میں اسرائیل سے تہران جانے والے طیارے واپس بلانے کا مطالبہ کیا، گزشتہ چند روز سے ایران پر معاشی پابندیوں کے ممکنہ خاتمے اور دیگر چیزوں پر کام کر رہا تھا، ان اقدامات سے ایران کو بحالی کے لیے بہت بہتر موقع مل سکتا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو عالمی نظام میں واپس آنا ہوگا ورنہ ان کے لیے حالات مزید خراب ہوں گے۔