اسرائیلی شدت پسند آبادکاروں نے مغربی کنارے کے کفر مالک نامی فلسطینی گاؤں پر حملہ کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران گھروں اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا جبکہ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔
امریکا اور اسرائیل میں غزہ جنگ2 ہفتوں میں ختم ہونے پراتفاق
فلسطینی وزیر اعظم نے واقعے کو دانستہ اور سنگین اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بھی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری کارروائی کریں اور اسرائیلی شدت پسندی کو روکا جائے، فلسطینی عوام پر مسلسل مظالم عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔
