وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کے ساتھ جنگ بندی کرا وہ کردکھایا جو دنیا کے لیے ناممکن تصورتھا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر نے طاقت کا مظاہرہ بھی کیا اور امن کا راستہ بھی نکالا، جو ان کی قیادت کی سمجھداری اور دور اندیشی کا ثبوت ہے۔
اپوزیشن نے ایران پر حملے کی معلومات لیک کیں، ٹرمپ کا الزام
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ “امریکا فرسٹ” کی پالیسی پر قائم ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا دنیا میں امن قائم کرے نہ کہ طویل جنگوں میں الجھے، ٹرمپ طاقت کے استعمال سے نہیں گھبراتے مگر جنگ ان کے نزدیک آخری راستہ ہے۔
“آپریشن مڈنائٹ ہیمر” امریکا کی سب سے خفیہ اورکامیاب کارروائی تھی، جس کے دوران ایران کے جوہری مراکز کی کڑی نگرانی کی گئی تاہم یورینیم منتقل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ایران پرحملے سے متعلق حساس معلومات کے لیک ہونے کی تحقیقات ایف بی آئی کر رہی ہےاورامریکا اب ایران کے ساتھ سفارت کاری کی راہ پرگامزن ہے جوخطے میں پائیدارامن کی طرف اہم قدم ہے۔