وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنمائوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ کی جنگ بندی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار کو سراہا۔
امریکا اور اسرائیل میں غزہ جنگ2 ہفتوں میں ختم ہونے پراتفاق
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار تعمیری رہے گا، مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
دونوں رہنمائوں نے پاک امریکا تعلقات کو تجارتی تعاون سے مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔