غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ ، پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی غزہ

جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 24 فلسطینی شہید

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے غزہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 6 کی شناخت ظاہر کردی تاہم ایک فوجی کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز سے اب تک غزہ میں لڑائی کے دوران 19 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں