ہیگ میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات پر آمادگی ظاہرکردی ہے۔
ذرائع کے مطابق زیلنسکی نے اس سے قبل ٹرمپ سے بامعنی بات چیت کی خواہش ظاہرکی تھی، وہ حالیہ دنوں جی 7 اجلاس میں شرکت کے لئے کینیڈا گئے تھے تاہم اس موقع پران کی ٹرمپ سے ملاقات نہ ہو سکی۔
سی این این کی رپورٹ غلط اور گمراہ کن ہے، وائٹ ہاؤس
یوکرینی صدر نےعالمی رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ یوکرین کے تنازع کا سیاسی حل نکالنے کے لیے براہِ راست بات چیت ضروری ہے۔
سفارتی حلقے اس ملاقات کو یوکرین کی پالیسی اورمغربی حمایت کے تسلسل کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔
