اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کے دیرپا حل کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
مستقل مندوب عاصم افتخارسلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی تناؤ اورکشیدگی کے پیش نظر بات چیت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
سفارتی وفد نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہوکرواپس آئے،وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں دنیا نے کئی اہم واقعات دیکھے ہیں، جن کے پیش نظر اقوام متحدہ نے متعدد اجلاس منعقد کیے تاکہ تنازعات کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔
پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ جنگ، تصادم اور طاقت کے استعمال کی بجائے، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کرے۔