ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات نے فضائی حدود دوبارہ کھول دیں۔
قطر نے چند گھنٹوں کی عارضی بندش کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دیں، دوحہ میں بھی پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔
قومی فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے فضائی حد ود دوبارہ کھلنے اور پروازیں بحال ہونے کی تصدیق کر دی ہے،اس سے قبل قطری وزارت خارجہ نے بیان میں فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پی آئی اے نے خلیج کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا
قطری وزارت نے اس فیصلے کو شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام قرار دیا، بیان میں کہا گیا کہ سرکاری حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
علاقائی اور بین الاقوامی پارٹنرز کے تعاون سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، سرکاری چینلز کے ذریعے بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی، متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کے لئے بند کر دی تھیں اور اپنے تمام ائیرپورٹس بند کر دیئے تھے جو کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد اب کھول دیے گئے ہیں اور کمرشل طیاروں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔