وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے