سعودی عرب کی ایران کے میزائل حملے کی شدید مذمت، قطر سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزارت خارجہ

ریاض، سعودی عرب نے قطر میں قائم امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کا کوئی جواز نہیں تھا اور یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔

قطر میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد عراق میں عین الاسد ایئربیس پر ہائی الرٹ

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور کسی بھی خطرے کی صورت میں اپنے خلیجی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزارت خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔

سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات کو روکے جو مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جا سکتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں