موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس فیس کی کیش لیس ادائیگی کانظام متعارف کرا دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنزاصغرعلی نےاسلام آبادمیں نئی سہولت کاباضابطہ افتتاح کر دیا، ترجمان کے مطابق شہری اب فیس ایزی پیسہ، جاز کیش اور بینکنگ ایپس کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
کیش لیس ادائیگی سےدرخواست گزاروں کوبینک جانےکی زحمت سےنجات ملے گی،اسلام آبادڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں کیوآرکوڈ مشینیں فعال کر دی گئیں۔
شیخوپورہ اورکوئٹہ لائسنسنگ اتھارٹیز میں بھی کیو آر کوڈ کی سہولت دستیاب ہوگی،ڈیجیٹل ادائیگی سےشہریوں کےوقت اوراضافی اخراجات میں کمی آئے گی۔
