خلیجی ممالک نے فضائی حدود کی بندش ختم کردی، پروازیں بحال

بندش ختم

منامہ/دبئی/کویت سٹی، خلیجی ممالک نے حالیہ کشیدگی کے باعث عارضی طور پر بند کی گئی فضائی حدود اور ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کر دیے ہیں۔

بحرین نیوزایجنسی کے مطابق بحرین نے مختصر بندش کے بعد اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی مختصر معطلی کے بعد پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور یواے ای کا فضائی آپریشن منسوخ

دبئی میڈیا آفس کے مطابق بعض پروازوں میں تاخیر یا منسوخی کا امکان ہےجس سے مسافروں کو پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے، ادھر کویتی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کویت نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔

فضائی آپریشن کی بحالی سے خطے میں معمولاتِ سفر بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں تاہم ایئرلائنز نے مسافروں کو پرواز سے قبل تصدیق کی ہدایت کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں