او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کیخلاف جارحیت کو رو کا اور امن کا راستہ اختیار کیا جائے۔
او آئی سی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی پر سخت تشویش ہے ،بین الاقوامی رابطوں کیلئے وزراء کی سطح پر گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،وزراء کا گروپ کشیدگی میں کمی کیلئے کام کرے گا۔
پاکستان نے جنگ روکی لیکن امن حاصل نہیں ہوا،بلاول بھٹو زرداری
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں کے بعد امریکا میں خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکی حکومت کے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے وارننگ جاری کرتے ہوئے سنگین خطرے کی نشاندہی کی ہے جس میں ایران کی جانب سے ممکنہ انتقامی کارروائیوں کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔