واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جانتا ہے بہت جلد کیا ہونے والا ہے۔ میں کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت تہران معاہدے کا پہلے سے زیادہ خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جانتا ہے بہت جلد کیا ہونے والا ہے۔ اور اگلا قدم جلد اٹھایا جاسکتا ہے۔ میں کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہوں۔
امریکی صدر نے نیو یارک ٹائمز، سی این این اور وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ہتھیار ڈال دے اور اپنی شکست تسلیم کر لے تب بھی فیک نیوز میڈیا اسے ایران کی فتح قرار دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز کیلئے نئے ادارے کے قیام کا اعلان
انہوں نے کہا کہ میڈیا سرخی لگائے گا کہ ایران نے امریکا پر شاندار فتح حاصل کر لی۔ امریکی میڈیا اور ڈیموکریٹس مکمل طور پر اپنا راستہ بھٹک کر پاگل ہو چکے ہیں۔
