چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کوآؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیٹ میڈل سے نواز دیا گیا،چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سفیر خلیل ہاشمی کو اعزاز پیش کیا۔
اعزاز پاک چین تعلقات کے فروغ میں نمایاں سفارتی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا،بیجنگ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
خلیل ہاشمی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سفیر بن گئے،اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے،چینی قیادت اور وزارت خارجہ کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔
