گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جس نے ہزاروں طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا۔ وہ خود 1974 میں اس کالج کے طالبعلم رہے ہیں اور آج کے تاریخی لمحے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوائز گریجویٹ کالج کا کردار صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے، حکومت کالج کو جدید سہولیات اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب سے آراستہ کرے گی تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا نظام دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق چلانا ہوگا کیونکہ یہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
جعفر مندوخیل نے گوادر یونیورسٹی کو پاکستان کی بہترین جامعات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے وی سی اور پرو وی سی کے اغواء کے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔اس موقع پر تقریب میں 150 طلبہ کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔
