چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔
بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے حوصلے، جمہوریت اور امید کی علامت ہیں۔
شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ محترمہ نے اپنی زندگی جمہوری، ترقی پسند پاکستان کیلئے وقف کر دی۔
وہ خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح کیلئے لڑتی رہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار تھی۔
جسٹس منصور علی شاہ کا آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کے خلاف خط
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوجوان ناانصافی، عدم مساوات اور انتہاپسندی کے خاتمے اور نوجوان جمہوریت کی مضبوطی اور قومی اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، ان کے بچے اور جیالے ان کے خواب کے محافظ ہیں، شہید محترمہ کا مشن ہماری ہر جدوجہد میں زندہ ہے۔