اسلام آباد: پاکستان نے اپنے دو سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیئے ہیں جن سے سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں سیٹلائٹ چین سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر 57 منٹ پر لانچ کیے گئے اور ان میں جی پی ایس اور جی آئی ایس کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
دونوں سیٹلائٹ مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں اور ان سے ڈیٹا کولیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیار زندگی بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان سٹلائٹس سے زمینی وسائل کے سروے اور قدرتی آفات کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔
China launched 2 satellites for #Pakistan on a Long March-2C rocket from Jiuquan Satellite Launch Center in northwest #China. PRSS-1 will be used for land & resources surveying & monitoring of natural disasters. PakTES-1A developed by Pakistan was sent into orbit via same rocket. pic.twitter.com/PbfzyWBqS7
— Govt of Pakistan (@pid_gov) July 9, 2018
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کی تیاری سے پاکستان کا بیرونی دنیا پر کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور وہ بنیادی ضروریات کے لیے اپنے وسائل پر بھروسہ کر سکے گا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں سیٹلائٹ لانچنگ کو خوابوں کی تعبیر قرار دیا ہے۔
Another dream comes true. In 2016, I had the honour of signing agreement for developing and launching Pakistan’s first remote sensing satellite PRSS-1 between Pakistan & China. Today two satellites PRSS-1 and… https://t.co/s4Zr2K6wS4
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 9, 2018
سیٹلائٹس سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی جبکہ ان سیٹلائٹس سے پاکستان میں جنگلات کی صورت حال پر بھی نظر رکھی جا سکے گی اور ان کی مانیٹرنگ ہو سکے گی۔