نیوجرسی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ہم صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایران سے بات کرنے کو تیار ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت ہو رہی ہے مگرسیز فائر مذاکرات کے لیے بنیادی شرط ہے ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے لیکن جنگ بندی کے بغیر بات ممکن نہیں۔
امریکی شہری محتاط رہیں، دنیا بھر میں حفاظتی ہدایات جاری
انہوں نے کہا کہ ایران چند ہفتوں یا مہینوں میں جوہری ہتھیارحاصل کرنے کے قریب تھا تلسی کا مؤقف غلط ہے کہ ایران کے پاس ثبوت نہیں، نیٹوممالک کو اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ امریکہ انہیں طویل عرصے سے سہارا دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر مجھے نوبل انعام ملنا چاہیے، روانڈا، کانگو، کوسووو اور سربیا کے لیے بھی مگرنوبل صرف لبرلزکو ملتا ہے، مجھے نہیں۔
اسرائیل مضبوط پوزیشن میں ہے جبکہ ایران کی صورتحال کچھ کمزور ہے، مجھے نہیں معلوم کہ ایران کو نیوکلیئر توانائی کی ضرورت کیوں ہے جبکہ ان کے پاس دنیا کے بڑے تیل ذخائر ہیں۔