امن کو موقع دیاجائے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

فائل فوٹو


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امن کو موقع دیاجائے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،سیکیورٹی کونسل کا واضح پیغام صرف امن اور امن ہے۔

ایران اسرائیل معاملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع خطرناک حد تک شدت اختیار کر رہا ہے، ایران اور اسرائیل کی صورتحال کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، سول سوسائٹی

معاملات کو ڈپلومیسی کے ذریعے حل کیاجائے،ایران میں معصوم شہریوں، انفرااسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ہماری خواہش ہے آج سیکیورٹی کونسل سے امن کا واضح پیغام جاناچاہیے۔

ایران اسرائیل تنازع بڑھا تو کنٹرول میں نہیں رہےگا،ایران نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ وہ نیوکلیر ہتھیار نہیں بنا رہا،ایران اسرائیل تنازع کی وجہ ایٹمی پروگرام ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں