واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بےتاب ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ اور ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اور ایران معاہدہ کرنے کے لیے بےتاب ہے۔ سعودی عرب نے امریکا میں 2 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کیون وارش خود مختار ہوں۔ اور کیون وارش آج فیڈرل ریزرو میں اعتماد بحال کریں گے۔ کیون فیڈرل ریزرو میں نئی اصلاحات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی، ایران نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ ہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنا چاہتے ہیں۔
