عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

خام تیل کی قیمتوں

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 77 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔

پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20کروڑ تک پہنچ گئی،شزا فاطمہ

یاد  رہے وزیراعظم  شہبازشریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں۔

چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا  تھا جس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں ،ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 460 روپےکی کمی

کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی،کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کیلئے کمیٹی پیشگی حکمت عملی تجویز کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں