بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کے 6 اہم کھلاڑی بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے۔
بابراعظم سمیت سات پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی شاداب اور حسان خان شامل ہیں۔
شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں، شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا ہے،حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئے آئیں گے۔
مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ شاداب خان کو سڈنی تھنڈر کا حصہ ہوں گے، حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیاہے۔فاسٹ بالر حسن علی ایڈیلیڈ سٹرائکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوا تھا اور انہیں سڈنی سکسرز نے بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔