واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکو ایک خصوصی عشائیے پراس لیے مدعو کیا تاکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اورممکنہ جنگ کو روکنے پران کا شکریہ ادا کرسکیں۔
ایران نے بہت دیر کردی،اب بات چیت نہیں ہوسکتی،ڈونلڈ ٹرمپ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے قیادت کا یہ دانشمندانہ فیصلہ عالمی امن کے لیے نہایت اہم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر پیشرفت جاری ہے اوروہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں، انہوں نے پاکستانی عوام کو “بہت ذہین اور باصلاحیت” قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی قیادت سے متاثرہیں اورآئندہ بھی باہمی احترام اوراعتماد پرمبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔