اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔
ایوان کے فیصلے کے مطابق اقبال آفریدی کی رکنیت موجودہ اجلاس کی مدت کے لیے معطل کی گئی ہے، جس کے دوران وہ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس کے ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی عملے کو ہدایت جاری کی ہے کہ اقبال آفریدی کو پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت سے باہر لے جایا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقبال آفریدی نے ان کے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا سے بدتمیزی کی، اقبال آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی یہ سب ناقابل قبول ہے۔
پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے تجاوز، جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد رہی، وزیر خزانہ
فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز نہیں ملیں گے۔
