سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2ہزار245 روپے کی کمی

سونے کی قیمت

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ)سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2ہزار245 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 59 ہزار 55 روپے ہوگئی۔

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی کا آغاز

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار925 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار831 روپے ہوگئی۔

یاد رہے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو ایک تولہ سونا 700 روپے ، منگل کو 1000 روپے سستا ہوا تھا۔سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملکی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں