واشنگٹن، ایران اوراسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے مزید لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ روانہ کر دیئے ہیں۔
بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے خطے میں اپنی عسکری موجودگی کومزید مستحکم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
امریکیوں کو جنگوں میں گھسیٹنا بند کیا جائے، رکن کانگریس کا دو ٹوک مؤقف
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود امریکی فضائی اثاثوں کی تعیناتی میں بھی توسیع کی جا رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دفاعی نوعیت کا ہے اوراس کا مقصد اپنے اتحادیوں کی حفاظت اور کشیدگی کو قابو میں رکھنا ہے۔
خطے میں اس اقدام کو ممکنہ فوجی مداخلت کی تیاری کے طورپربھی دیکھا جا رہا ہے جس پرمختلف عالمی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔