پیرس، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ کا مؤقف روز بروز بدل رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے فوجی طاقت کا استعمال سب سے بڑی اسٹریٹیجک غلطی ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکیوں کو جنگوں میں گھسیٹنا بند کیا جائے، رکن کانگریس کا دو ٹوک مؤقف
انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی خطے میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہیں، فرانس کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی امریکی حکمت عملی نتائج کے بجائے خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔