امریکیوں کو جنگوں میں گھسیٹنا بند کیا جائے، رکن کانگریس کا دو ٹوک مؤقف

رکن کانگریس

واشنگٹن، امریکی کانگرس کی رکن الہان عمر نے مشرق وسطیٰ میں ممکنہ امریکی مداخلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکی عوام کو بلاجواز جنگوں میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

امریکی کانگرس کی رکن الہان عمر نے کہا کہ نہ تو امریکا پر حملہ ہوا ہے اور نہ ہی کسی امریکی کو کوئی خطرہ لاحق ہے، اس لیے اسرائیلی جنگ میں دوبارہ شامل ہونا کسی طور مناسب نہیں۔

ایران وعراق کا سفرنہ کریں، امریکی شہریوں کیلئے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری

انہوں نے کہا کہ امن کے خواہشمند امریکیوں کو اس موقع پر کھڑا ہونا چاہیے تاکہ آئندہ نسلوں کو مہنگی اور طویل جنگوں سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگرس اورعوام مل کرامریکا کوایک نئی تباہ کن جنگ سے بچائیں۔


متعلقہ خبریں