جی سیون دورہ مختصر کرنے کی وجہ جنگ بندی سےکہیں بڑی ہے، صدر ٹرمپ

Donald Trump ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دیئے تھے لیکن انہوں نے انکار کیا، اب انہیں نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کرنے ہوں گے، اگر ایران سائن نہیں کرتا تو وہ بیوقوف ہے۔

امریکی صدر نے جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تہران کو مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونا ہو گا، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، یہ دونوں فریقین کے لیے تکلیف دہ ہوگا، ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، انہیں بات کرنی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میکرون کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی اندازہ نہیں کہ میں واشنگٹن کیوں جا رہا ہوں، میکرون نے غلطی سے کہا کہ میں جنگ بندی پرکام کیلئے اجلاس چھوڑ کر جا رہا ہوں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جی سیون دورہ مختصر کرنے کا اسرائیل ایران جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں، جی سیون دورہ مختصر کرنے کی وجہ جنگ بندی سےکہیں بڑی ہے۔

دوسری جانب پنٹاگون چیف نے واضح کیا ہے امریکا چوکس اور تیار ہے، مشرق وسطیٰ میں اپنے اثاثوں کی حفاظت کرے گا، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اب بھی ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔

امریکا نے روس کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور منسوخ کر دیا، روسی وزارت خارجہ

علاوہ ازیں جی سیون اجلاس کے دوران عالمی برادری نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جی سیون کے مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل اور ایران سے فوری کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جی سیون ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ کشیدگی ختم ہونی چاہیے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ مسئلہ کیسے حل ہوگا۔


متعلقہ خبریں