درجن کے قریب کاروباری کمپنیوں نے قومی ائیرلائن خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا

پی آئی اے

ایک درجن کے قریب کاروباری کمپنیوں نے قومی ائیرلائن(پی آئی اے) کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق اظہار دلچسپی کا اظہار کرنے والی پارٹیوں میں دو نجی ائیرلائنز، چار بڑے تاجر، فوجی فرٹیلائزر لمٹیڈ اور چھ بڑی نجی کمپنیاں شامل ہیں۔

پنجاب بجٹ : لاہور ڈویژن کیلئے اربوں روپے مختص

نجی ائیرلائنز میں ائیربلیوِ، فلائی جناح، اس کے علاوہ  اےکے ڈی، وائی بی جی، عارف حبیب اورمیاں منشا بھی اظہار دلچسپی والوں میں شامل ہیں۔

پارٹیاں 19 جون تک اپنا اظہار دلچسپی جمع کرا سکتی ہیں،ضروری کاغذات کی چھان بین کے بعد تیس دنوں میں پارٹیوں کو تمام تفصیلات شئیر کردی جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

چھان بین کلئیر کرنے والی پارٹیوں کو پندرہ جولائی کے بعد باقاعدہ شارٹ لسٹ کیا جائے گا،یاد رہے پچھلے ماہ پی آئی اے کو دوبارہ نج کاری کیلیے باقاعدہ پیش کیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں