وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے 80پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت258 روپے43پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ ،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی وضاحت جاری
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے95پیسے کااضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت262روپے59پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب حکومت نے فرنس آئل پر پیٹرولیم اور کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد ہوگی،2026-27میں کاربن لیوی کی شرح 5 روپے فی لیٹر کی جائیگی۔
ٹیکس کی مہر یا بارکوڈ کےبغیر اشیا ضبط کی جائیں گی، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کیلئے صوبائی افسران کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی اسمگلنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن قائم ہو گا،امریکی صدر
نئے بجٹ میں حکومت نے کسٹمز اصلاحات متعارف اور گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 10 فیصد سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
حکومت کو سرچارج کا ریٹ بڑھانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا،نئے بجٹ میں انرجی وہیکل پالیسی پر عمل کیلئے اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی،الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جعلی قرار
پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے،تیل استعمال کرنے والی گاڑیوں کی فروخت اور درآمد پر انجن کیسپٹی کے مطابق لیوی عائد کی جائے گی۔