ایران نے اسرائیل پر 7 ٹن بارودی مواد سے لدے حاج قاسم سپر سانک میزائل داغ دیئے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے صبح سویرے تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ پر بیلسٹک، ہائپر سانک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے جس کے بعد متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔
ایرانی حملوں میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ، تل ابیب کے قریب بیت یام کے علاقے میں لاپتہ 35 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق شمالی شہر حیفہ میں توانائی ڈھانچہ، اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات بھی نشانہ بنائی گئیں۔ ادھر یمنی حوثی فورسز کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ ملکر اسرائیل کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ایران کے جوابی حملوں کے بعد اسرائیل کے شمالی علاقوں میں سائرن بجا دیئے گئے۔