امریکی مندوب نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی حملوں سے امریکی فوجی اڈوں، تنصیبات یا شہریوں کو نقصان پہنچا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ امریکا کی اولین ترجیح خطے میں اپنے شہریوں اور فورسز کا تحفظ ہے اوراس مقصد کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔
اسرائیلی اقدامات مشرق وسطیٰ کو جوہری تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، روسی مندوب
انہوں نےایران کی قیادت پر زور دیا کہ وہ عقلمندی کا مظاہرہ کرے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے بروقت مذاکرات کا راستہ اپنائے۔
بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے بھرپور سفارتی و عسکری تیاری میں ہے۔