ایران نے اسرائیل کے وسطی علاقے پر بھرپور جوابی میزائل حملہ کیا ہے، جس میں دارالحکومت تل ابیب کے حساس فوجی مرکز “کرِیا کمپلیکس” کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران نےجوابی 5 حملے میں اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے جس میں 4 اسرائیلی ہلاک ، 60 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کرِیا کمپلیکس اسرائیلی وزارت دفاع اور فوجی کمان کا مرکز ہے، جسے اہمیت کے لحاظ سے امریکی پینٹاگون کے برابر تصور کیا جاتا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کا کمانڈر حملے میں ہلاک ہو گیا، حملے میں 50 منزلہ ایک اہم فوجی عمارت بری طرح متاثر ہوئی، جہاں توڑ پھوڑ کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیل نے امریکی مدد سے ایران پر حملے کیے، ایرانی مندوب
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے میزائل حملے کے دوران اسرائیلی فوجی ترجمان کی نیوز بریفنگ اچانک منسوخ کر دی گئی۔
ادھر ایران نے ملک بھر میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے اور جوہری تنصیبات کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مار گرایا گیا ہے۔ خطے میں کشیدگی انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ایران نے ملک بھر میں فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا ہے۔ جوہری تنصیب کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مار گرایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہے اور شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو آنے والے کسی ممکنہ خطرے کو دفاعی نظام کے ذریعے انٹرسیپٹ کرنے کی کوشش ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر اور مضافاتی علاقوں سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
فردو جوہری تنصیب کے قریب اسرائیلی ڈرون مارگرایا گیا۔ جبکہ اسرائیلی تازہ حملے میں ہمدان ایئربیس اور فردیز شہر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی فضائی حدود پہلے ہی مسافر طیاروں کے لیے بند ہے۔
اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔