صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
آصف زرداری نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائیے۔
ایران پر اسرائیلی حملہ ، سینٹ اور قومی اسمبلی میں مذمتی قراردادیں منظور
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملے کو مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی جارحیت نے پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کیا ہے، عالمی برادری کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدامات کرے۔