ٹرمپ انتظامیہ کا گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان

گرین کارڈ پالیسی

ٹیکساس: ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ سے متعلق پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق مستقل رہائش کی درخواست کے ساتھ طبی معائنہ (میڈیکل) فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،امریکی امیگریشن سروس (USCIS) کے مطابق یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پاک بھارت ایٹمی جنگ صرف میں ہی روک سکتا تھا، ٹرمپ

نئی پالیسی کے تحت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں کو دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا، چاہے وہ پہلے معائنہ کرا چکے ہوں۔

امیگریشن حکام کے مطابق یہ میڈیکل رپورٹس صرف USCIS سے منظور شدہ معالجین سے کرانا لازم ہو گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے ہزاروں افراد کو امیگریشن عمل میں تاخیر یا اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں